
مشرقی سنگھ بھوم، 13 جون (ہ س)۔ کریٹ سانپ کے کاٹنے سے دو خواتین کی موت کے بعد مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے ڈومریا تھانہ علاقے کے دیہی علاقوں میں خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔ ہفتہ کی رات مختلف دیہات میں پیش آنے والے ان واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت سومی سردار اور نینی مہاکوڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر ڈومریا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے جمشید پور کے ایم جی ایم اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
لواحقین کے مطابق پہلے واقعہ میں سومی سردار کو کریٹ سانپ نے کاٹ لیا۔ حالت بگڑنے پر اسے ایم جی ایم اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا اور آخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
دریں اثنا، بیسرا پہاڑی گاو¿ں کی رہنے والی 28 سالہ نینی مہاکوڈ کو بھی دیررات کریٹ سانپ نے اس کے بائیں ہاتھ پر کاٹ لیا۔ اس کے گھر والے اسے جلدی سے اسپتال لے گئے، سانپ کو پکڑ کر بوتل میں بند کر کے ڈاکٹروں کو دکھایا۔ تاہم زہر کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی