
پلامو، 13 جون (ہ س)۔ اتر پردیش میں کچھوچھہ شریف سے واپس آ رہے پلامو کے ڈالٹن گنج کے زائرین کی کار کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ اعظم گڑھ ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے کے دیوگاؤں علاقے میں پیش آیا۔ ہفتہ کی صبح اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ڈالٹن گنج میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق، مرنے والوں میں ڈالٹن گنج چھوٹی مسجد کے سامنے واقع کتاب گھر کے مالک حافظ رزاق، جنتا میڈیکل کے رہنے والے قیس انصاری، سبزی منڈی کے تاجر سہراب رائن اور ڈرائیور شامل ہیں۔ چوڑی کاروباری اجمل زخمی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ڈرائیور کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد