جونپور: نشے میں دھت ہیڈ کانسٹیبل کا ویڈیو وائرل، ایس ایس پی نے معطل کیا
جونپور، 13 جون (ہ س )۔اترپردیش کے جونپور ضلع کے سجان گنج تھانہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل رامدھنی یادو کا مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک ویڈیو ہفتہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کنور انوپم سنگھ نے انہیں فوری
JAUNPUR-DRUNK-HEAD-CONSTABLE


جونپور، 13 جون (ہ س )۔اترپردیش کے جونپور ضلع کے سجان گنج تھانہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل رامدھنی یادو کا مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک ویڈیو ہفتہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کنور انوپم سنگھ نے انہیں فوری اثر سے معطل کر دیا اور محکمانہ انکوائری کا حکم دیا۔

سرخیوں میں رہے بکسا تھانہ علاقہ کے کولی گاوں کے قتل معاملے کے بعد نظم و نسق کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے رامدھنی یادو کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ اسی دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ یونیفارم میں نشے کی حالت میںنظر ا ٓ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی ہوکر روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اپنے اسٹیشن انچارج کے بارے میں تبصرے کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے محکمہ پولیس کی ہینڈلنگ اور نظم و ضبط پر سوال اٹھائے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے محکمہ کی شبیہ کو نقصان پہنچتا ہے اور عوام کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔

معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایس پی کنور انوپم سنگھ نے چیف کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ اس پورے معاملے کی محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ یہ اطلاع ایس ایس پی کے دفتر نے دی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande