’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت وسیع شجرکاری، ناگپور کو ’’سبز شہر‘‘ بنانے کا عزم، 25 لاکھ درخت لگانے کا ہدف: نتن گڈکری
’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت وسیع شجرکاری، ناگپور کو ’’سبز شہر‘‘ بنانے کا عزم، 25 لاکھ درخت لگانے کا ہدف: نتن گڈکریناگپور، 13 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے ناگپور شہر اور ضلع کو ’’سبز شہر‘‘ کے طور پر ترقی
DEVELOPMENT MAHA NAGPUR


’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت وسیع شجرکاری، ناگپور کو ’’سبز شہر‘‘ بنانے کا عزم، 25 لاکھ درخت لگانے کا ہدف: نتن گڈکریناگپور، 13 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے ناگپور شہر اور ضلع کو ’’سبز شہر‘‘ کے طور پر ترقی دینے کے لیے 25 لاکھ درخت لگانے کے ہدف کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت اسکولوں، جامعات، غیر سرکاری تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور مختلف سماجی طبقات کی شراکت سے بڑے پیمانے پر شجرکاری اور درختوں کے تحفظ کی مہم چلائی جائے گی۔

مرکزی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر مالیات و محصول اور ناگپور ضلع کے سرپرست وزیر چندرشیکھر باونکولے سمیت دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔ گڈکری نے بتایا کہ ناگپور کے ریموٹ سینسنگ مرکز کے ذریعے محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے ریاست کے تمام اضلاع اور تعلقوں کی نقشہ سازی کی جائے گی۔ جن علاقوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری ہوئی ہے، ان کی معلومات جمع کرکے ان کی حوصلہ افزائی اور اعزاز کیا جائے گا۔مرکزی حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 58 کروڑ سے زائد بینک کھاتے کھولے گئے ہیں۔ آیوشمان بھارت یوجنا سے 60 کروڑ افراد مستفید ہو رہے ہیں جبکہ پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت 11 کروڑ گیس کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے ذریعے 11 کروڑ کسانوں کو سالانہ مالی امداد دی جا رہی ہے۔روزگار کے شعبے میں مدرا یوجنا کے تحت 57 کروڑ مستحقین کو تقریباً 35 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں، جس سے چھوٹے کاروباریوں اور فٹ پاتھ تاجروں کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا مہم کے تحت 1.6 لاکھ نئے کاروباری ادارے اور 118 یونیکورن کمپنیاں قائم ہوئی ہیں، جبکہ اسکل انڈیا مشن کے تحت 5 کروڑ نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دی گئی ہے۔ناگپور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے گڈکری نے بتایا کہ کاٹن مارکیٹ ری ڈیولپمنٹ منصوبہ (پہلا اور دوسرا مرحلہ)، ایتواری بازار، دہی بازار، سنگترہ مارکیٹ، نیتا جی مارکیٹ، کمال چوک کمرشیل کمپلیکس، بدھوار بازار، محال ری ڈیولپمنٹ منصوبہ اور سکّردرا بدھوار بازار ری ڈیولپمنٹ منصوبہ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دابھا ایگرو کنونشن سینٹر، سوکتا بھون ری ڈیولپمنٹ، مور بھون اور گنیش پیٹھ بس اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ جیسے اہم منصوبے بھی نافذ کیے جا رہے ہیں۔ ناگپور میٹرو کے دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے جبکہ تیسرے مرحلے کی تفصیلی منصوبہ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

گڈکری نے بتایا کہ ناگپور میں آکسیجن پارک، برڈ پارک، ایمس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، نیشنل لا یونیورسٹی، ٹرپل آئی ٹی، بوٹی بوری ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسپتال، بدھسٹ سرکٹ منصوبہ، دیکشا بھومی ری ڈیولپمنٹ منصوبہ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا مرکز اور مدر ڈیری منصوبہ سمیت متعدد ترقیاتی کام جاری ہیں۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مرکزی وزارت سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں ملک بھر میں ڈرائیونگ ٹریننگ مراکز قائم کر رہی ہے۔ جنوری 2025 میں اعلان کردہ پالیسی کے مطابق ملک بھر میں 1600 تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ان میں سے 24 مراکز کام شروع کر چکے ہیں جبکہ 112 مراکز پر کام جاری ہے۔ اب تک 10 لاکھ شہریوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ تمام مراکز فعال ہونے کے بعد ہر سال تقریباً 1.15 کروڑ افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جا سکے گی۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ ناگپور۔حیدرآباد ایکسپریس وے مکمل ہونے کے بعد دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ ناگپور میں اندورا۔دِگھوری فلائی اوور کا کام آخری مرحلے میں ہے اور اسے 1 اگست 2026 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande