بیڑ ضلع کے دھرماپوری میں تقریباً 9.77 لاکھ مالیت کاگانجہ برآمد
دو مشتبہ افراد کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت مقدمہبیڑ، 13 جون (ہ س)۔ ضلعی پولیس کی مقامی کرائم برانچ نے غیر قانونی منشیات کی خرید و فروخت کے خلاف جاری مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے پرلی دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع دھرماپوری کے
بیڑ ضلع کے دھرماپوری میں تقریباً 9.77 لاکھ مالیت کاگانجہ برآمد


دو مشتبہ افراد کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت مقدمہبیڑ، 13 جون (ہ س)۔ ضلعی پولیس کی مقامی کرائم برانچ نے غیر قانونی منشیات کی خرید و فروخت کے خلاف جاری مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے پرلی دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع دھرماپوری کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر تقریباً 9 لاکھ 77 ہزار 320 روپے مالیت کی گانجا برآمد کر لی۔ اس کارروائی کے دوران 20 کلو 340 گرام گانجا اور فروخت کے لیے استعمال ہونے والا ایک برقی وزن کانٹا بھی ضبط کیا گیا۔ اس سلسلے میں دو مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر شیواجی بنٹے واڈ کو ایک خفیہ ذریعے سے اطلاع ملی تھی کہ دھرماپوری کا رہائشی بابولال عرف ببلو اتار اپنے مکان سے گانجا کی غیر قانونی فروخت کر رہا ہے۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد اعلیٰ افسران کی ہدایت پر پولیس اور محکمہ مال کے مشترکہ دستے نے مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گھر میں چھپا کر رکھا گیا ساڑھے نو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا گانجا برآمد ہوا۔ پولیس نے ضبط شدہ منشیات اور دیگر سامان کو تحویل میں لے کر اس معاملے میں پرلی دیہی پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ کارروائی قائم مقام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چیتنا تڈکے، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشی کیش شندے اور پولیس انسپکٹر شیواجی بنٹے واڈ کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ مشترکہ مہم میں مقامی کرائم برانچ کے سب انسپکٹر دھن راج جاروال، پرلی دیہی کے سب انسپکٹر مینڈکے، محکمہ مال کی منڈل افسر مسز پلّے واڈ اور تعلقہ دار یاسر شیخ سمیت پولیس اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات پرلی دیہی پولیس کی جانب سے جاری ہیںہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande