صفائی میں غفلت، میونسپل کارپوریشن کے دو ملازمین معطل
اورنگ آباد ، 13 جون (ہ س)۔ ورنگ آباد شہر میں صفائی کے انتظامات میں ناقابلِ معافی غفلت برتنے کے معاملے میں میونسپل کمشنر امول یڈگے نے دو صفائی ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ گلمنڈی علاقے کے دورے کے دوران سڑکوں پر کچرا جمع ہونے کا معاملہ سامنے آیا،
صفائی میں غفلت، میونسپل کارپوریشن کے دو ملازمین معطل


اورنگ آباد ، 13 جون (ہ س)۔ ورنگ آباد شہر میں صفائی کے انتظامات میں ناقابلِ معافی غفلت برتنے کے معاملے میں میونسپل کمشنر امول یڈگے نے دو صفائی ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ گلمنڈی علاقے کے دورے کے دوران سڑکوں پر کچرا جمع ہونے کا معاملہ سامنے آیا، جبکہ متعلقہ ملازمین کے بغیر پیشگی اجازت غیر حاضر رہنے کی بھی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ان کے خلاف معطلی کی کارروائی کی گئی۔اطلاعات کے مطابق شہر کی صفائی کے لیے میونسپل کارپوریشن کے تحت تقریباً دو ہزار ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے باوجود بعض مقامات پر کام میں کوتاہی اور لاپروائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ معائنے کے دوران صفائی کے نظام میں متعدد خامیاں بھی سامنے آئیں۔ حکام کو یہ شکایات بھی موصول ہوئی ہیں کہ بعض صفائی ملازمین اپنی سرکاری وردی اور شناختی کارڈ استعمال نہیں کرتے، جبکہ کچھ مقامات پر نجی افراد کے ذریعے صفائی کا کام کروانے کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔میونسپل کمشنر کی جانب سے دو ملازمین کی معطلی کے بعد صفائی محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر کی صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande