رامبن کے رکن اسمبلی نے گاندھری بلاک کا دورہ کیا
جموں, 4 مئی (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی رامبن، ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے اپنے حلقہ انتخاب کے دور افتادہ بلاک گاندھری کے تحت آنے والے پرائمری ہیلتھ سینٹر بھٹنی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے
Ramb


جموں, 4 مئی (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی رامبن، ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے اپنے حلقہ انتخاب کے دور افتادہ بلاک گاندھری کے تحت آنے والے پرائمری ہیلتھ سینٹر بھٹنی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ بلاک میڈیکل آفیسر بٹوت بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے اسپتال میں نئی قائم شدہ لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کہا کہ اس سے مقامی آبادی کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ارجن سنگھ راجو نے بی ایم او کو ہدایت دی کہ وہ قریبی پنچایتوں گاندھری، کبھی اور ٹنگر میں طبی کیمپوں کا انعقاد یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک بنیادی صحت خدمات پہنچائی جا سکیں۔انہوں نے اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر رامبن عابد ماگرے، عارف میر، عارف وانی سمیت دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande