اے ایم یو کی ٹیچر ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا
اے ایم یو کی ٹیچر ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا علی گڑھ، 04 مئی (ہ س)۔ اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول کی ٹیچر اور آرٹسٹ ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام کے مووین پِک ریزارٹ، ویورلی فو کوک میں منعقدہ ایک بین الاقوامی تقریب میں ”گلو
ڈاکٹر لکشمی


اے ایم یو کی ٹیچر ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا

علی گڑھ، 04 مئی (ہ س)۔ اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول کی ٹیچر اور آرٹسٹ ڈاکٹر لکشمی کو ویتنام کے مووین پِک ریزارٹ، ویورلی فو کوک میں منعقدہ ایک بین الاقوامی تقریب میں ”گلوبل انٹرنیشنل آئیکونک ویمن اچیور ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ وینولی نگاڈے، کونسل (ایکو اینڈ کام) کی جانب سے آرٹ اور سماجی بیداری کے میدان میں ڈاکٹر لکشمی کی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

اپنی تدریسی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر لکشمی، آرٹ کو سماجی آگہی اور عوامی رابطے کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ ان کے فن پارے سماجی مسائل کی عکاسی کرتے ہیں اور عصری موضوعات سے متعلق پیغامات کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande