اے ایم یو میں یونانی ادویہ سازی کے صنعتی پہلوؤں پر خصوصی لیکچر کا انعقاد
اے ایم یو میں یونانی ادویہ سازی کے صنعتی پہلوؤں پر خصوصی لیکچر کا انعقاد علی گڑھ، 04 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ریسرچ، انّوویشن، انٹرپرینیورشپ اینڈ ڈیولپمنٹ سیل کے زیر اہتمام ایک علمی پروگرام منعقد کیا گیا، جس
یونانی دوا سازی


اے ایم یو میں یونانی ادویہ سازی کے صنعتی پہلوؤں پر خصوصی لیکچر کا انعقاد

علی گڑھ، 04 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ریسرچ، انّوویشن، انٹرپرینیورشپ اینڈ ڈیولپمنٹ سیل کے زیر اہتمام ایک علمی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ”یونانی ادویہ سازی میں صنعتی نقطہ نظر: روایتی مرکبات سے جدید پیداوار اور جدت تک“ کے موضوع پر جناب شمشاد علی، چیف پروجیکٹ اینڈ پروڈکشن آفیسر، ہمدرد لیبارٹریز نے لیکچر دیا۔

انھوں نے یونانی طب کی روایتی مرکبات سے معیاری اور کوالٹی کنٹرول شدہ جدید پیداواری نظام تک منتقلی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پروڈکشن پلاننگ، کوالٹی اشورنس، ریگولیٹری تقاضوں اور جدت جیسے پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی، اور طلبہ کو صنعتی کریئر اور انٹرپرینیورشپ کی جانب راغب کیا۔ مہمان مقرر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر سیدہ آمنہ ناز، چیئرپرسن، ریسرچ، انّوویشن، انٹرپرینیورشپ اینڈ ڈیولپمنٹ سیل نے تعلیمی عمل کو تحقیق، جدت اور صنعتی اشتراک کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر صفدر اشرف، ڈین، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن نے عملی تربیت اور ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو یونانی تعلیم کو مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آخر میں سیل کے کوآرڈنیٹر پروفیسر ضمیر احمدنے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ اس موقع پر طلبہ کے ساتھ ایک تعاملی نشست بھی منعقد کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande