
جموں, 04 مئی (ہ س)جموں و کشمیر میں موسم گرما شروع ہوتے ہی دربار موو کاعمل مکمل ہو گیا ہے اور پیر سے سول سکریٹریٹ سرینگر میں تمام دفاتر فعال ہو گئے ہیں ۔وہیں حکومت نے ماہ مئی کے لیے سول سکریٹریٹ جموں میں وزراء کی حاضری کا باقاعدہ روسٹر جاری کر دیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے تحت مختلف وزراء اور مشیروں کو مقررہ تاریخوں میں سکریٹریٹ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری 4 سے 8 مئی تک، وزیر صحت و تعلیم سکینہ مسعود اتو 11 سے 15 مئی تک، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی 18 سے 22 مئی تک جبکہ وزیر زراعت جاوید احمد ڈار 25 سے 29 مئی تک سول سکریٹریٹ جموں میں دستیاب رہیں گے۔حکام کے مطابق اس روسٹر کا مقصد عوامی مسائل کے بروقت ازالے اور سرکاری امور کی موثر انجام دہی کو یقینی بنانا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر