اُردو میڈیم کی طالبہ دسویں جماعت میں منڈل ٹاپر
حیدرآباد ، 3 مئی (ہ س) ۔ انواراُردو ہائی اسکول کی طالبہ شفاء انجم بنت سید کلیم نے دسویں جماعت اُردومیڈیم میں منڈل میں سب سے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے اردو میڈیم منڈل ٹاپرکی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کے جملہ چار اُرد
اُردو میڈیم کی طالبہ دسویں جماعت میں منڈل ٹاپر


حیدرآباد ، 3 مئی (ہ س) ۔ انواراُردو ہائی اسکول کی طالبہ شفاء انجم بنت سید کلیم نے دسویں جماعت اُردومیڈیم میں منڈل میں سب سے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے اردو میڈیم منڈل ٹاپرکی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کے جملہ چار اُردو میڈیم ضلع پرشد ہائی اسکولوں میں کاغذ نگر کے مشہور انوراُردو ہائی اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ شفاء انجم بنت سید کلیم نے دسویں جماعت کے امتحانات میں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ منڈل کے تمام اردومیڈیم اسکولوں میں زیادہ نمبرات حاصل کرتے ہوئے منڈل اردو میڈیم ٹاپر کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ۔ ان کے علاوہ حسنین فاطمہ بنت عبدالواجد 481 نمبرات اور ہاجرہ صدیقہ بنت محمد ایوب نے 476 نمبرات حاصل کرتے ہوئے دسویں جماعت اردو میڈیم میں شاندارکامیابی حاصل کرنے پر انواراردو ہائی سکول ہیڈ ماسٹرمحمد عارف الدین نے اور اسٹاف نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande