ایس ٹی ایس اسکول میں اولمپیاڈ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا
علی گڑھ, 03 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول میں قومی، ریاستی اور انٹر اسکول سطح پر اولمپیاڈ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اسکول
بچوں کو اعزاز سے نوازتے ہوئے


علی گڑھ, 03 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول میں قومی، ریاستی اور انٹر اسکول سطح پر اولمپیاڈ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو پروفیسر محمد اعظم خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صالحہ جمال نے شرکت کی۔

نمایاں کامیاب طلبہ میں دسویں جماعت کے کیسری نندن گوڑ نے سلور زون آئی او ایم اولمپیاڈ میں قومی سطح پر اعلیٰ ترین پوزیشن حاصل کی، جبکہ ابو حریرہ نے زونل گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ابو بکر اور علی رضا نے انٹراسکول سائنس نمائش ’سائیبریشن 25‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

طلبہ نے ہم نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی شاندار کارکردگی پیش کی۔ محمد تیمور علی اور تنمے چترویدی نے خطاطی میں انعامات حاصل کیے، جبکہ شیوانش چوہان نے ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسکول نے ایس او ایف، سلور زون، یونیفائیڈ کونسل اور این ایس ٹی ایس ای جیسے اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ اولمپیاڈز میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جہاں 200 میں سے 90 طلبہ نے رینک اور میڈلز حاصل کیے۔

پرنسپل مسٹر فیصل نفیس نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقل محنت و لگن کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ ڈاکٹر صالحہ جمال نے طلبہ کو یکسوئی کے ساتھ کامیابی کی راہ پر گامزن رہنے کی تلقین کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande