
حیدرآباد ، 3 مئی (ہ س)۔تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت 100 دنوں کے اندرسرکاری پنشنرزکے 6,000 کروڑ روپے کے تمام زیرالتواء ریٹائرمنٹ فوائد کو تقسیم کرے گی۔ حیدرآباد میں ملازمین یونین کے قائدین کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران ریونت ریڈی نے عہدیداروں کی کمیٹی کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ جلد ازجلد پے ریویژن کمیشن(پی آر سی) کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔
کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر، انہوں نے کہا کہ پی آر سی کو لاگو کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ سرکاری ملازمین کو ہیلتھ سیکورٹی کارڈ یکم جون سے پہلے دے دیے جائیں گے۔
انہوں نے تسلیم شدہ ملازمین کی یونینوں سے کہا کہ وہ دو ماہ میں ایک بار میٹنگ کریں اور اپنے مسائل کے بارے میں حکومت کو رپورٹ پیش کریں۔
یہ یقین دلاتے ہوئے کہ ریاستی حکومت ملازمین کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتی ہے، ریونت ریڈی نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق