خلیق احمد نظامی مرکز برائے قرآنی مطالعات کے طلبہ کی قرآنی ماحولیاتی اخلاقیات پر مبنی متاثر کن ویڈیو پیشکش
علی گڑھ, 03 مئی (ہ س) خلیق احمد نظامی مرکز برائے قرآنی مطالعات کے طلبہ نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020کے تحت آئی سی ٹی سے مربوط نصاب کے حصے کے طور پر ”قرآنی ماحولیاتی اخلاقیات“ پر مبنی مختصر ویڈیو کلپس کی ایک سیریز پیش کی۔ بی اے ریسرچ، بی
خلیق احمد نظامی


علی گڑھ, 03 مئی (ہ س) خلیق احمد نظامی مرکز برائے قرآنی مطالعات کے طلبہ نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020کے تحت آئی سی ٹی سے مربوط نصاب کے حصے کے طور پر ”قرآنی ماحولیاتی اخلاقیات“ پر مبنی مختصر ویڈیو کلپس کی ایک سیریز پیش کی۔

بی اے ریسرچ، بی اے (آنرز) آٹھویں سمسٹر اور ایم اے دوئم سمسٹر کے طلبہ نے امانت، اسراف اور میزان جیسے اہم قرآنی تصورات کو تخلیقی انداز میں پیش کیا اور انہیں روزمرہ کے معمولات مثلاً وسائل کے معتدل استعمال، فضلہ کے انتظام اور ماحولیاتی تحفظ سے جوڑا۔ طلبہ کی پیشکش میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ماحولیات کی حفاظت ایک بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس پیشکش کا مقصد تخلیقی اظہار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نظریاتی فہم کو بھی بہتر بنانا تھا، جس میں تعلیمی خیالات کو دلکش اور قابلِ فہم انداز میں پیش کیا گیا، جسے خاصی پذیرائی ملی۔

فیکلٹی اراکین ڈاکٹر نذیر اے بی مجید اور ڈاکٹر ارشد اقبال نے طلبہ کو مفید مشورے دیے۔ مرکز کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر عبد الرحیم قدوائی نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ ڈاکٹر فائزہ عباسی نے اس سرگرمی کے دوران طلبہ کی رہنمائی کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande