سروجنی نائیڈو ہال میں سالانہ ہال ہفتہ کا اہتمام، ’کاروانِ ثقافت‘ کے ساتھ تقریبات تکمیل کو پہنچیں
علی گڑھ, 03 مئی (ہ س) سروجنی نائیڈو ہال میں سالانہ ہال ہفتہ کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئیں، جن کا شاندار اختتام ’کاروانِ ثقافت‘ کے عنوان سے ہال ڈنر پر ہوا۔ یہ پروگرام پرووسٹ پروفیسر عروس الیاس کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ ہفتہ بھر ج
استقبال کرتے ہوئے


علی گڑھ, 03 مئی (ہ س) سروجنی نائیڈو ہال میں سالانہ ہال ہفتہ کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئیں، جن کا شاندار اختتام ’کاروانِ ثقافت‘ کے عنوان سے ہال ڈنر پر ہوا۔ یہ پروگرام پرووسٹ پروفیسر عروس الیاس کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں کھیل اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کی متنوع جھلک پیش کی گئی، جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کا آغاز بِلِس جمنازیم فیسٹ سے ہوا، جس نے جسمانی صحت اور ٹیم ورک کو فروغ دیا۔ اس کے بعد کھیلوں کے مقابلے ہوئے، جن میں بیڈمنٹن، شطرنج، کیرم، ٹیبل ٹینس، کبڈی، رسہ کشی، والی بال اور کرکٹ شامل تھے۔

ادبی سرگرمیوں میں ایڈ میڈ، نو انگریزی، بک بیگ، خطاطی، ایموجینیشن اور اسپیل بی جیسے پروگرام شامل تھے، جنہوں نے طلبہ کو اپنی تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا۔ ثقافتی تقریبات میں سولو گائیکی، فیشن شو، مٹی کے برتنوں کی پینٹنگ، برائیڈل شو، آگ کے بغیر کھانا تیار کرنے کا مقابلہ اور ثقافتی شو شامل تھے۔

عشائیہ کی تقریب وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس میں محترمہ کنشک سریواستو، اے ڈی ایم سٹی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں، جبکہ سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر ایم اطہر انصاری نے بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔ مہمانوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس طرح کے پلیٹ فارمز کو صلاحیت، قیادت اور کمیونٹی جذبے کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا۔

پروگرام کا اختتام ایک پُروقار عشائیے کے ساتھ ہوا، جس نے اقامت پذیر طالبات کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کیا اور اس کامیاب تقریب کی یادگارکی تکمیل کی۔ اس موقع پر پروفیسر محمد گلریز کے بدست سروجنی نائیڈو ہال میں ’پرنسیز پویلین‘ کا افتتاح پرووسٹ، وارڈنز اور طالبات کی موجودگی میں عمل میں آیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande