ترنمول کا مطلب ہے تولابازی،تانا شاہی اور خوشامدی: جے پی نڈا
کوچ بہار، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابی مہم کے درمیان اتوار کو کوچ بہار کے سیتل کوچی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق قومی صدر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے ممتا بنرجی پر سخت حملہ کیا۔ انہ
تولا


کوچ بہار، 19 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابی مہم کے درمیان اتوار کو کوچ بہار کے سیتل کوچی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق قومی صدر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے ممتا بنرجی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے ریاست کی حکمراں ترنمول کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کا مطلب تولابازی، تانا شاہی (ظلم) اور خوشامدی ہے۔ بنگال میں ممتا حکومت نے عام آدمی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اب بھی اگر کوئی اپنے گھر کے لیے دیوار بنانا چاہتا ہے تو ترنمول سنڈیکیٹ کو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ریتو پرمانک، بنگال کی ایک لڑکی جو اپنا چھوٹا سا گھر بنا رہی تھی، ایک لاکھ روپے دینے پر مجبور ہوئی۔ جب تک پیسے نہیں مل جاتے، مزدور اس کے گھر پر کام کرنے نہیں آتے تھے۔ آخر کار، اس نے اپنے زیورات بیچ کر اپناحصہ ادا کیا، تب ہی وہ اپنا گھر بنانے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کا مطلب تولا بازی،تاناشاہ (ظالم) اور خوشامد کرنا ہے۔ گھر بنانے کے لیے پہلے لوگوں کو سنڈیکیٹ کو رشوت دینی پڑتی ہے۔ ایسی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دینا چاہیے۔ نڈا نے مزید کہا، میری بات سنو، ٹی ایم سی کے غنڈے، 5 مئی کے بعد تمہارے دن ختم ہو جائیں گے۔ ٹی ایم سی کے غنڈوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اور ہم رام راجیہ کی طرف بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا، ممتا حکومت کا شمالی بنگال کے ساتھ مخالفانہ رویہ ہے۔ ممتا حکومت نہیں چاہتی کہ شمالی بنگال ترقی کرے۔ یہاں کی ترقی بار بار رکی ہوئی ہے۔ یہاں کے لوگوں کا استحصال ہوا ہے، اور یہاں تک کہ چائے کے باغات بھی بحران کا شکار ہیں۔ چائے کی پیداوار میں تقریباً 15 فیصد کمی آئی ہے۔ تقریباً 80 فیصد چائے کے باغات یا تو بند ہو چکے ہیں یا کمزور ہو چکے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande