
ویردھونگر ، 19 اپریل (ہ س)۔
اتوار کی سہ پہر تمل ناڈو کے ویردھو نگر ضلع کے کٹونار پٹی میں آتش بازی کے کارخانے میں آگ لگنے سے اٹھارہ مزدور ہلاک ہو گئے۔ تاہم انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ حادثے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاو¿ کا کام جاری ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کٹونار پٹی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دوپہر کو اس وقت زوردار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جب مزدور کام کر رہے تھے جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچاو¿ اور راحت کا کام شروع کیا۔ اس حادثے میں وہاں کام کرنے والے 18 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پٹاخے کا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کے 4 کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ دھماکوں کی آواز تقریباً 10 کلومیٹر تک سنی گئی۔
وزیراعلیٰ اسٹالن نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں، انہوں نے کہا، ’ویرودھونگر ضلع کے کٹنار پٹی میں پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں بہت سے لوگوں کی موت کی المناک خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ وزراءرامچندرن اور تھنگم تینارسو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر جا کر امدادی کارروائیوں میں تیزی لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو تسلی دیں۔ انہوں نے ضلع کلکٹر سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تمام متاثرین کو ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan