حکومت پنشن سیکٹر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س): مرکزی حکومت پنشن سیکٹر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد کو 100 فیصد تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں بل پیش کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام انشورنس سیکٹر
پنشن


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س): مرکزی حکومت پنشن سیکٹر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد کو 100 فیصد تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں بل پیش کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام انشورنس سیکٹر کے مطابق ہوگا، جہاں حکومت پہلے ہی 100 فیصد غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دیتی ہے۔ پچھلے سال، پارلیمنٹ نے انشورنس سیکٹر میں ایف ڈی آئی کی حد کو 74 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کے بل کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق پنشن سیکٹر میں ایف ڈی آئی کی حد بڑھانے کے لیے پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) ایکٹ 2013 میں ترمیم کی تجویز مانسون یا سرمائی اجلاس میں پیش کی جا سکتی ہے۔ فی الحال، پنشن فنڈز میں ایف ڈی آئی کی حد 49فیصد ہے۔ مجوزہ ترمیمی بل میں این پی ایس ٹرسٹ کو پی ایف آر ڈی اے سے الگ کرنے کا پروویڑن بھی شامل ہوسکتا ہے۔ فی الحال، این پی ایس ٹرسٹ کے اختیارات، افعال، اور ذمہ داریوں کی وضاحت 2015 کے ضوابط کے تحت کی گئی ہے، جنہیں مستقبل میں چیریٹیبل ٹرسٹ یا کمپنیز ایکٹ کے تحت انہی قوانین کے تحت لایا جا سکتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande