ممتا بنرجی کا منتیشور ریلی سے بی جے پی پر طنز ، پارٹی لیڈروں کو بھیجا سخت پیغام
مشرقی بردوان، 19 اپریل (ہ س) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو مشرقی بردوان ضلع کے منتیشور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ یہ ریلی منتیشور اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار صدیق اللہ چودھری کی حمایت میں نکالی گئی۔ اجتماع سے
ممتا


مشرقی بردوان، 19 اپریل (ہ س) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو مشرقی بردوان ضلع کے منتیشور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ یہ ریلی منتیشور اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار صدیق اللہ چودھری کی حمایت میں نکالی گئی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حال ہی میں لوک سبھا میں ناک کٹ گئی ہے اور اب وہ اپنی شبیہ بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہے لیکن اس کے ارادے واضح نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ 2023 میں منظور ہونے والے خواتین ریزرویشن بل کو ابھی تک لاگو کیوں نہیں کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی باہر سے آنے والے تارکین وطن مزدوروں کو ان کے مذہبی صحیفوں پر حلف دلوا کر اپنے حق میں ووٹ دینے کے لیے متاثر کررہی ہے۔

ممتا بنرجی نے پارٹی کے اندر عدم اطمینان کو لے کر سخت پیغام بھی جاری کیا۔ ترنمول لیڈر احمد حسین شیخ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اتنے حوصلہ مند ہو گئے ہیں کہ وہ ان کی میٹنگوں میں بھی نہیں جا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ پارٹی کے لیے کام نہیں کرتے یا بی جے پی کی مدد کرتے ہیںانہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ منتیشور میں امیدوار صدیق اللہ چودھری اور مقامی لیڈر احمد حسین شیخ کے درمیان اختلافات کی خبریں آئی ہیں جس کی وجہ سے کچھ کارکن انتخابی مہم سے دور رہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande