
ریاض،17اپریل(ہ س)۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔مملکت نے لبنان کے صدر جوزف عون، وزیر اعظم نواف سلام کی سربراہی میں لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے انتہائی مثبت کردار کو سراہا ہے۔زارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب لبنان کی خود مختاری کی بحالی، اسلحہ کو صرف ریاست اور اس کے آئینی اداروں کے ہاتھ میں رکھنے، لبنان کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات اور ملک کے وسائل سمیت اس کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں میں لبنانی ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan