ایران کا لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم ، امید ہے کہ حزب اللہ بہتر رویہ اپنائے گی : ٹرمپ
واشنگٹن،17 اپریل(ہ س)۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی دس روزہ جنگ بندی کے دوران حزب اللہ’بہتر رویہ‘ اختیار کرے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ
ایران کا لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم ، امید ہے کہ حزب اللہ بہتر رویہ اپنائے گی : ٹرمپ


واشنگٹن،17 اپریل(ہ س)۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی دس روزہ جنگ بندی کے دوران حزب اللہ’بہتر رویہ‘ اختیار کرے گی۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ حزب اللہ اس اہم مدت کے دوران بہتر اور اچھے طریقے سے پیش آئے گی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے ایک عظیم لمحہ ہو گا، اب مزید قتل و غارت نہیں ہونی چاہیے ... آخر کار امن قائم ہونا چاہیے۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ‘۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے جمعرات کی شام اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’لبنان میں جنگ کا خاتمہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ تھا‘۔انہوں نے اشارہ کیا کہ ایران نے شروع سے ہی مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران لبنان سمیت پورے خطے میں بیک وقت جنگ بندی قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تہران جنوبی لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات میں لبنانی راستہ ایرانی راستے سے الگ ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دس روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو جمعرات کو گرین وچ وقت کے مطابق 21:00 بجے شروع ہو رہی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ اس معاہدے میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ بھی شامل ہو گی۔ادھر نیتن یاہو نے جمعرات کو ایک ٹیلی ویڑن خطاب میں واضح کیا کہ اسرائیل نے دس دن کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، لیکن وہ جنوبی لبنان میں سرحد کے ساتھ ساتھ دس کلومیٹر گہرائی تک ’سکیورٹی زون‘ برقرار رکھے گا۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے دو شرائط رکھی ہیں : حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور ایک مستقل امن معاہدہ جو ’طاقت پر مبنی‘ہو۔نیتن یاہو نے ان دو شرائط کو مسترد کرنے کی تصدیق کی جو حزب اللہ نے طے کی تھیں، یعنی لبنانی علاقوں سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور ’خاموشی کے بدلے خاموشی‘ کے اصول پر مبنی جنگ بندی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande