شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار کو منافع وصولی کے جھٹکے لگے، فروخت کے باوجود سبز نشان میں سینسیکس اور نفٹی
نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س)۔ مضبوط عالمی اشاروں کی حمایت سے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مضبوطی برقرار ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی اضافے کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے سینسیکس اور
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س)۔ مضبوط عالمی اشاروں کی حمایت سے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران مضبوطی برقرار ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی اضافے کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں گراوٹ بھی آئی۔ اس کے باوجود یہ دونوں انڈیکس فی الحال سبز نشان میں ہی کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.19 فیصد اور نفٹی 0.21 فیصد کی تیزی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

آج صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ہنڈالکو انڈسٹریز، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ٹاٹا اسٹیل، انفوسس اور لارسن اینڈ ٹوبرو کے شیئر 2.73 فیصد سے لے کر 1.37 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، سن فارماسیوٹیکلز، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، اپولو ہاسپٹل، کول انڈیا اور نیسلے کے شیئر 0.86 فیصد سے لے کر 0.50 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,746 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,866 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 880 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 20 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 10 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 32 شیئر سبز نشان میں اور 18 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 566.32 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 78,677.56 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے بعد خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اضافے کے ساتھ 78,730.32 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا۔ اس کے بعد بازار میں منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے سینسیکس کی چال میں گراوٹ آگئی۔ مسلسل ہو رہی فروخت کے باعث یہ انڈیکس گر کر 78,241.63 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 144.49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,255.73 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 153.90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,385.20 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس تیزی کے ساتھ 24,400.95 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کے باعث فروخت کی وجہ سے نفٹی کی چال کمزور پڑنے لگی۔ مسلسل ہو رہی فروخت کے باعث پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ انڈیکس گر کر 24,275.20 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ راحت کی بات یہی رہی کہ فروخت کا دباو بننے کے باوجود یہ انڈیکس مسلسل سبز نشان میں ہی کاروبار کرتا رہا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 50.50 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 24,281.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande