
نئی دہلی ، 15 اپریل (ہ س)۔
نائب صدر جمہوریہ ہندسی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پنجاب کے فتح گڑھ صاحب ضلع میں ہوئے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ’پنجاب کے فتح گڑھ صاحب ضلع میں بس حادثے کے بارے میں جان کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں پنجاب کے فتح گڑھ صاحب ضلع میں ہونے والے حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ مرنے والوں کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan