
کولکاتہ، 15 اپریل (ہ س)۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے صرف دراندازوں کے نام ہی ہٹائے ہیں، جبکہ اگلا قدم انہیں ملک کی سرحدوں سے باہر نکالنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بیان آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شمالی بنگال میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے دیا۔
کوچ بہار ضلع کے طوفان گنج میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت بناتی ہے تو مشرقی سرحدوں کو اس حد تک سیل کر دیا جائے گا کہ پرندہ بھی پر نہیں مار سکے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بارڈر سیکورٹی فورس کو سرحد پر باڑ لگانے کے لیے ضروری زمین فراہم نہیں کر رہی ہیں۔ شاہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے قیام کے 45 دنوں کے اندر حد بندی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف دراندازی کو روکنے تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک میں داخل ہونے والوں کو باہر نکالنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس حکومت دراندازی کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
ووٹر لسٹ کی حالیہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) مہم کے دوران بڑی تعداد میں ناموں کو ہٹائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ اس مسئلہ پر سیاسی تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن پر اس عمل کو لے کر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر شمالی بنگال کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی بجٹ میں اس خطے کو مناسب اہمیت نہیں دی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو راج بنشی زبان کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے اور نارائنی بٹالین کی تشکیل جیسے اقدامات کئے جائیں گے۔
جلگاو¿ں کے راج گنج میں ایک اور ریلی میں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے، تو ترنمول کانگریس کے رہنماو¿ں کی طرف سے کی گئی مبینہ بدعنوانی کی ایک ایک پائی واپس کر کے عوام کو واپس کر دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ