
نئی دہلی، 15 اپریل (ہ س):۔
عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنماؤں نے بدھ کو پنجاب سے پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر اشوک متل کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپوں کی مذمت کی۔ اے اے پی لیڈروں نے کہا کہ ای ڈی نے یہ چھاپے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی مبینہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں کئے۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ان چھاپوں کو آئندہ اسمبلی انتخابات سے محرک قرار دیا۔ پارٹی کنوینر اروند کیجریوال نے اسے حکومت کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا۔
اے اے پی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں، حکومت اپنی ایجنسیوں کا استعمال کرتی ہے۔ ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ جیتنے کے لیے ای ڈی، سی بی آئی اور الیکشن کمیشن کا غلط استعمال کریں۔ پنجاب میں یہ فارمولا نہیں چلے گا۔ اشوک متل پر اچانک اور بڑا حملہ اسی کھیل کی ایک مثال ہے۔ سب ایک ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ ای ڈی نے جالندھر اور پھگواڑہ میں متل سے جڑے کئی کاروباری مراکز کی تلاشی لی۔ یہ کارروائی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کے الزام میں کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ