سی بی ایس ای کلاس 10 کے نتائج کا اعلان، پاس فیصد 93.70،علاقائی کار کردگی میں ترویندرم اور وجئے واڑہ ٹاپ پر
نئی دہلی، 15 اپریل (ہ س)۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بدھ کو دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس سال مجموعی طور پر 93.70 فیصد طلباء پاس ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے 93.66 فیصد کے مقابلے میں 0.04 فیصد کا معمولی اضافہ
طلبا نتائج کا مشاہدہ کرتے ہوئے


نئی دہلی، 15 اپریل (ہ س)۔

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بدھ کو دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس سال مجموعی طور پر 93.70 فیصد طلباء پاس ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے 93.66 فیصد کے مقابلے میں 0.04 فیصد کا معمولی اضافہ ہے۔

بورڈ کے مطابق اس سال 24,83,479 طلباء نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے 24,71,777 نے امتحان دیا اور 23,16,008 طلباء کامیاب قرار پائے۔ یہ امتحان 17 فروری سے 11 مارچ 2026 تک منعقد ہوا۔

تریویند رم اور وجئے واڑہ کے علاقوں نے مشترکہ طور پر 99.79 فیصد کے ساتھ خطہ وار کارکردگی میں سرفہرست مقام حاصل کیا، جبکہ چنئی (99.58 فیصد) اور بنگلورو (98.91 فیصد) نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دہلی ویسٹ اور دہلی ایسٹ کے علاقوں کے پاس فیصد بالترتیب 97.45 اور 97.33 تھے۔

نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نتائج کے مطابق 94.99 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جبکہ 92.69 فیصد لڑکے پاس ہوئے۔ خواجہ سراو¿ں کے پاس ہونے کا تناسب 87.50 رہا۔

ادارہ جاتی کارکردگی کے لحاظ سے، کیندریہ ودیالیہ (کے وی) 99.57 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس کے بعد جواہر نوودیہ ودیالیہ (جے این وی) 99.42 فیصد کے ساتھ ہیں۔ سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے پاس فیصد بالترتیب 91.43 اور 91.01 تھے۔

غیر ملکی اسکولوں نے بھی 99.10 فیصد پاس ہونے کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس سال امتحان میں کل 221,574 طلباء نے 90 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ ان میں سے 55,368 طلباء نے 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ اس سال 90 فیصد یا اس سے زیادہ اسکور کرنے والے طلبہ کی بڑی تعداد طلبہ کی بہتر تعلیمی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande