چورا چاند پور میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے معاملے میں دو گرفتار
چورا چاند پور، 16 اپریل (ہ س)۔ منی پور کے چرا چاند پور ضلع کے رینگکائی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ایس مولڈنگ کے رہائشی نگام کھومانگ ہاوکیپ (36) اور لھانگ نوم گاوں کے
چرا چاند پور میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے معاملے میں گرفتار دو ملزمان کی تصویر


چورا چاند پور، 16 اپریل (ہ س)۔ منی پور کے چرا چاند پور ضلع کے رینگکائی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ایس مولڈنگ کے رہائشی نگام کھومانگ ہاوکیپ (36) اور لھانگ نوم گاوں کے رہائشی لیٹ من تھانگ ہاوکیپ (38) کے طور پر ہوئی ہے۔ خصوصی اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے گاڑی کو روک کر دونوں کو حراست میں لیا۔

کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے ایک گاڑی اور تین موبائل فون بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان سیلمت پل پر سیکورٹی فورسز پر کی گئی فائرنگ کے واقعے میں شامل تھے، جس میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کا ایک جوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande