پشوپتی پارس کی طبیعت اچانک خراب ، چراغ پاسوان پٹنہ اسپتال میں داخل اپنے چچا کی عیادت کیلئے پہنچے
پٹنہ، 15 اپریل (ہ س) ۔سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر پشوپتی کمار پارس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں پٹنہ کے کنکڑباغ کے سائی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ فی الحال آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔پارس ک
پشوپتی پارس کی طبیعت اچانک  خراب ، چراغ پٹنہ کے اسپتال میں داخل اپنے چچا کی عیادت کی


پٹنہ، 15 اپریل (ہ س) ۔سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر پشوپتی کمار پارس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں پٹنہ کے کنکڑباغ کے سائی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ فی الحال آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔پارس کی بگڑتی ہوئی صحت کی خبر ملتے ہی مرکزی وزیر چراغ پاسوان پٹنہ پہنچے اور اپنے چچا کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اسپتال پہنچے۔ ملاقات کے دوران وہ کافی جذباتی نظر آئے۔ ملاقات کے دوران چچا اور بھتیجے نے گلے لگایا، اور چراغ پاسوان نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے پارس کو باپ کی شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرے والد کی طرح ہیں، سیاسی اختلافات ٹھیک ہیں لیکن میں یہاں لیڈر کے طور پر نہیں بلکہ بیٹے کی طرح آیا ہوں۔چراغ پاسوان نے ملاقات کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، میرے سرپرست، چچا شری پشوپتی کمار پارس جی آج صبح سے بیمار ہیں۔ میں نے پٹنہ کے اسپتال جا کر ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور مناسب علاج کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande