
کھٹمنڈو، 13 اپریل (ہ س)۔ نیپال کے وزیر خارجہ ششیر کھنال نے کہا ہے کہ نیپالی وزیر اعظم بالیندر شاہ نے ہندوستانی وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ ہندوستان کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری جلد ہی نیپال کا دورہ کرنے والے ہیں۔
ماریشس سے واپسی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی تمام اقوام کے ساتھ دوستانہ، متوازن اور پرامن تعلقات برقرار رکھنا ہے۔ ان کی حکومت خودمختاری، علاقائی سالمیت اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ملک کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ وزیر خارجہ کھنال نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم بالیندر شاہ کے ہندوستان دورہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ماریشس میں انڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بحر ہند کانفرنس میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ کھنال نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ایک درجن سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں جن میں ہندوستان، بھوٹان، بنگلہ دیش اور ماریشس شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد