اڈیشہ کے نیا گڑھ میں سیاحوں کی بس حادثہ: پانچ افراد ہلاک، 40 سے زیادہ زخمی
بھونیشور، 28 مارچ (ہ س)۔ اڈیشہ کے نیا گڑھ ضلع میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ داش پلہ تھانہ علاقہ میں ٹیکرا کے قریب ہنومان گھاٹی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈ
اڈیشہ کے نیا گڑھ میں سیاحوں کی بس حادثہ: پانچ افراد ہلاک، 40 سے زیادہ زخمی


بھونیشور، 28 مارچ (ہ س)۔ اڈیشہ کے نیا گڑھ ضلع میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک المناک سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ داش پلہ تھانہ علاقہ میں ٹیکرا کے قریب ہنومان گھاٹی میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور اور چار خواتین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق نجی ٹورسٹ بس، جس میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے، برہما پور سے ہری شنکر جا رہی تھی کہ ہنومان گھاٹی کے قریب تیز موڑ پر ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا، ایک بڑے پتھر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ متعدد مسافر بس سے نیچے گر گئے جب کہ 10 سے زائد مسافر بس کے نیچے پھنس گئے۔ داش پلہ اور بنی گوچہ تھانوں کی پولیس، فائر فائٹرز اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ امدادی کارکنوں نے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے گیس کٹر کا استعمال کیا۔زخمیوں کو پہلے داشپلہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، جہاں سے تقریباً 15 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری ہوسکتی ہے۔ زخمی مسافر سبھرانشو نائک نے کہا،ڈرائیور نے ایک موڑ پر بہت تیز رفتاری کی جس کی وجہ سے بس الٹ گئی۔ کئی مسافروں کو ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں سے بچا لیا گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande