سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ، کھرات سے جڑے 40 ارکان اسمبلی کے نام ظاہر کیے جائیں
سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ، کھرات سے جڑے 40 ارکان اسمبلی کے نام ظاہر کیے جائیںممبئی ، 28 مارچ (ہ س)۔ ناسک کے خود ساختہ بابا اشوک کھرات معاملے پر سیاست میں شدت آ گئی ہے، جہاں شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کھرات سے رابطے میں رہنے و
Politics-Maha-Raut-Kharat-Row


سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ، کھرات سے جڑے 40 ارکان اسمبلی کے نام ظاہر کیے جائیںممبئی ، 28 مارچ (ہ س)۔ ناسک کے خود ساختہ بابا اشوک کھرات معاملے پر سیاست میں شدت آ گئی ہے، جہاں شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کھرات سے رابطے میں رہنے والے 40 ارکان اسمبلی کے نام ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 28 مارچ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی دیپک کیسرکر نے خود دعویٰ کیا تھا کہ 40 ارکان اسمبلی کھرات کے رابطے میں تھے، لہٰذا ان تمام ناموں کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پولیس اس بات کی بھی جانچ کرے کہ کھرات دہلی میں کن افراد سے ملاقات کرتا تھا اور اس کے لیے فضائی سفر کا انتظام کون کرتا تھا۔ راؤت نے الزام لگایا کہ کھرات کی مدد کرنے والے بعض افراد آج بھی اقتدار میں موجود ہیں، اس لیے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو اس معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا چاہیے اور متعلقہ وزراء کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مذہبی مقام کے لیے مدد دی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن ایسے متنازع اور مشتبہ افراد کی سرپرستی مناسب نہیں ہے۔ سنجے راؤت نے تجویز دی کہ حکومت کو اس سنگین معاملے پر ایک آل پارٹی میٹنگ بلانی چاہیے اور اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ ریاست کی ساکھ سے جڑے اس معاملے پر مشترکہ فیصلہ لیا جا سکے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande