
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے بات کی اور مغربی ایشیا میں جاری کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے ایسے حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔مودی نے کہا کہ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے سمندری راستوں کی حفاظت اور نیوی گیشن کی آزادی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ عالمی تجارت اور سپلائی چین میں خلل نہ پڑے۔وزیر اعظم نے سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل حمایت کے لیے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan