دہلی پولیس نے جرائم پر قابو پانے اور سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سی ڈاٹ کے ساتھ معاہدہ کیا
دہلی پولیس نے جرائم پر قابو پانے اور سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سی ڈاٹ کے ساتھ معاہدہ کیا نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ سینٹر (سی ڈاٹ) نے دہلی پولیس کے ساتھ ٹیکنالوجی پر مبنی، زیادہ محفوظ اور موثر بنانے کے لیے معاہدہ
ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ سینٹر (سی ڈاٹ) اور دہلی پولیس کے درمیان معاہدہِ مفاہمت پر دستخط کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر راج کمار اپادھیائے اور پولیس کمشنر ستیش گولچا سینئر افسران کے ساتھ۔


دہلی پولیس نے جرائم پر قابو پانے اور سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سی ڈاٹ کے ساتھ معاہدہ کیا

نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ سینٹر (سی ڈاٹ) نے دہلی پولیس کے ساتھ ٹیکنالوجی پر مبنی، زیادہ محفوظ اور موثر بنانے کے لیے معاہدہِ مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ مرکزی وزارتِ مواصلات نے بتایا کہ محکمہ مواصلات کے تحت کام کرنے والا سی ڈاٹ اپنی مقامی ٹیکنالوجیز کے ذریعے پولیس کے نظام کو زیادہ محفوظ، تیز رفتار اور موثر بنائے گا۔ یہ پہل ’آتم نربھر بھارت‘ (خود کفیل ہندوستان) کے ہدف کو بھی رفتار دے گی۔ معاہدے کے تحت دہلی پولیس میں نو جدید حل نافذ کیے جائیں گے۔ ان میں چہرہ پہچاننے والا نظام (فیس ریکگنیشن سسٹم) شامل ہے۔ اس سے مشتبہ افراد، لاپتہ افراد اور مجرموں کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔

وزارت نے بتایا کہ ’سنواد‘ نامی مربوط مواصلاتی نظام محفوظ پیغامات، صوتی گفتگو، ویڈیو کالنگ اور ڈیٹا کے تبادلے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے مختلف یونٹوں کے درمیان ہم آہنگی مضبوط ہوگی۔ وزارت کے مطابق سی ڈاٹ ’ملن‘ نامی محفوظ ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے ذریعے میٹنگز اور ٹریننگ ممکن ہو سکے گی۔ مشن کریٹیکل سروس پلیٹ فارم بڑی تقریبات، آفات اور امن و امان کی صورتحال میں فوری مواصلات کو یقینی بنائے گا۔ انٹیلیجنٹ اٹینڈنس سسٹم چہرہ پہچاننے کے ذریعے حاضری درج کرے گا، جس سے فرضی حاضری پر روک لگے گی۔ سیل براڈکاسٹ سلوشن کے ذریعے ٹریفک کی معلومات، ہنگامی پیغامات اور عوامی مشورے براہِ راست لوگوں تک پہنچیں گے۔

سائبر سیکورٹی کے لیے ’ترنیترا‘ انٹیگریٹڈ سیکورٹی آپریشن سینٹر اور ’ترنیترا 360‘ پلیٹ فارم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کی نگرانی کریں گے اور ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کوانٹم پر مبنی سیکورٹی ٹیکنالوجیز محفوظ آواز، ویڈیو اور ڈیٹا مواصلات کو یقینی بنائیں گی۔

سی ڈاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راج کمار اپادھیائے نے کہا کہ یہ شراکت داری مقامی اختراعات کو نچلی سطح پر نافذ کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سے دہلی میں محفوظ اور اسمارٹ پولیسنگ کا نظام تیار ہوگا۔

اس موقع پر دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچا سمیت دونوں اداروں کے سینئر افسران موجود تھے۔ سب نے ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے نظام کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande