لیڈ۔۔۔ وزیر اعظم نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا، ایم آر او سہولت کا بھی سنگ بنیاد رکھا
نوئیڈا، 28 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (جیور ایئرپورٹ) کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او)
NOIDA-AIRPORT-MODI-crisis


نوئیڈا، 28 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے (جیور ایئرپورٹ) کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) سہولت کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہپروجیکٹ صرف ایک ہوائی اڈہ نہیں ہے بلکہ ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو ایک نئی پرواز دینے کی کوشش ہے۔ وکست بھارت کے عزم کے تحت آج ایک نئے باب کا آغاز ہو رہاہے اور اب اتر پردیش ان ریاستوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے جہاں سب سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈے تیار ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے، دونوں کا موقع ملا، جو ان کے لیے خصوصی فخر کی بات ہے۔ اسے عوام کے نام وقف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ مغربی اتر پردیش کے لیے ترقی کا ایک نیا انجن بنے گا اور آگرہ، متھرا، علی گڑھ، غازی آباد، میرٹھ اور بلند شہر سمیت پورے خطے کواس کا فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ کسانوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع لائے گا۔ یہاں سے بین الاقوامی پروازوںکے ساتھ ساتھ علاقائی مصنوعات کی عالمی منڈی میں ترسیل میں سہولت فراہم ہوگی ۔ یہ پروجیکٹ ”وکست اترپردیش“ کے عروج کی علامت بنے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ نے کئی ممالک میں اشیائے خوردونوش، پیٹرول، ڈیزل اور گیس جیسی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا کردی ہے۔ ہندوستان بھی اس خطے سے بڑی مقدار میں خام تیل درآمد کرتا ہے لیکن حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ عام شہری اور کسانوں پر بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے باوجود ہندوستان کی ترقی کی رفتار برقرار ہے۔ مغربی اترپردیش کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں اس خطے میں کئی بڑے پروجیکٹ شروع یا مکمل ہوئے ہیں، جن میں نوئیڈا میں سیمی کنڈکٹر فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھنا، دہلی-میرٹھ نمو بھارت ریل کی ترقی اور میرٹھ میٹرو کی توسیع شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جیور ہوائی اڈہ ”ڈبل انجن والی حکومت“ کے ورک کلچر کی مثال ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2003 میں منظوری کے باوجود سابقہ حکومتوں نے اس پروجیکٹکو برسوں تک التوا میں رکھا۔ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومتوں کے بعد ہی اس پروجیکٹ نے زور پکڑا اور آج حقیقت بن گیا۔ انہوں نے خطہ میں تیار کیے جانے والے فریٹ کوریڈور کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس نے شمالی ہندوستان کی سمندری بندرگاہوں سے رابطے میں بہتری آئی ہے۔ دادری جیسے جنکشن کے ذریعے اب زرعی اور صنعتی مصنوعات زیادہ تیزی سے ملک اور دنیا تک پہنچ سکیں گی۔

وزیر اعظم نے کسانوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ ان کی زمین کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ جدید رابطوں کو وسعت دینے سے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عالمی منڈی میں زرعی مصنوعات کی بہتر قیمتیں مل سکیں۔ ایتھنول کی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس نے خام تیل پر ملک کا انحصار کم ہوا ہے اور کسانوں کو معاشی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ ایتھنول کی ملاوٹ کی وجہ سے ملک کو نمایاں زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے اور یہ رقم کسانوں تک پہنچی ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا تذکر ہ کیا کہ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 74 ہوائی اڈے تھے، جو اب بڑھ کر 160 ہو گئے ہیں۔ اڑان ا سکیم نے عام شہریوں کے لیے ہوائی سفر کی سہولت فراہم کی ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ حکومت نے اس اسکیم کی توسیع کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے۔

ایم آر او سہولت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے زیادہ تر طیارے اس وقت دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک بھیجے جاتے ہیں، لیکن جیور میں تیار کی جانے والی یہ سہولت ملک کو خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا ہدف شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا، وقت کی بچت اور سفر کوکفایتی بنانا ہے۔ انہوں نے میٹرو، نمو بھارت ٹرین، ایکسپریس ویز اور ریلوے کی برقی کاریجیسے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جدید بنیادی ڈھانچے تیزی سے توسیع پا ر ہے ہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ قومی مفاد کو ترجیح دیں اور اس عالمی بحران کے دوران متحد ہو کر چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا اتحاد اور محنت ہی ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے اتر پردیش کے لوگوں کو ہوائی اڈے کے لیے مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ یہ پروجیکٹ ریاست اور ملک کی ترقی کو ایک نئی سمت فراہم کرے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande