آسام اسمبلی انتخابی مہم کے لیے گوہاٹی پہنچے امت شاہ
گوہاٹی، 28 مارچ (ہ س)۔ آسام اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو اپنے دو روزہ دورے پر گوہاٹی پہنچے۔ مقبول گوپی ناتھ بردولئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر دلیپ سیکیا اور دیگر رہنماوں
آسام اسمبلی انتخابی مہم کے لیے ہفتہ کو گوہاٹی پہنچنے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا استقبال کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر دلیپ سیکیا۔


گوہاٹی، 28 مارچ (ہ س)۔

آسام اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو اپنے دو روزہ دورے پر گوہاٹی پہنچے۔ مقبول گوپی ناتھ بردولئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر دلیپ سیکیا اور دیگر رہنماوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم کو مضبوط بنانے کے مقصد سے جلسوں، روڈ شو اور تنظیمی میٹنگوں میں حصہ لینے کا پروگرام طے ہے۔ وہ ریاستی بی جے پی دفتر میں شام قریب 6 بجے پارٹی کے سینئر رہنماوں اور مختلف ٹولیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

امت شاہ 29 مارچ کو آسام کے کئی مقامات پر پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ ڈھیکیا جولی اور ٹیہو علاقے کے سامتا میں ہونے والے دو انتخابی جلسوں میں امت شاہ شرکت کریں گے۔ انتخابی مہم کے جلسوں اور روڈ شو میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما سمیت پارٹی کے عہدیدار اور حلیف جماعتوں کی اعلیٰ قیادت موجود رہے گی۔ بی جے پی کے اسٹار کیمپنر شاہ کی آمد کے سلسلے میں بی جے پی کی جانب سے زور و شور سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بی جے پی نے وزیراعظم سمیت کل 40 اسٹار کیمپینروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

آنے والے دنوں میں وزیراعظم نریندر مودی کے دورہِ آسام کے ساتھ ہی راجناتھ سنگھ، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ، تریپورہ کے وزیراعلیٰ سمیت دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور سینئر رہنما بھی آسام کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اس کے علاوہ، ریاست کی اہم اپوزیشن جماعت کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف رہنما راہل گاندھی اور لوک سبھا رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی سمیت دیگر رہنما بھی انتخابی مہم کے لیے آسام آنے والے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande