
امپھال، 28 مارچ (ہ س)۔ منی پور میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے ہتھیاروں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں حساس علاقوں میں گاڑیوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھی مہم چلائی جا رہی ہے۔
منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے آج دی گئی سرکاری معلومات کے مطابق، ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے امپھال مغربی ضلع کے پٹسوئی تھانہ کے تحت موئیدانگ پوک کھونو علاقے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔
برآمد شدہ اشیاء میں بنیادی طور پر تین مقامی طور پر تیار کردہ بولٹ ایکشن سنگل بیرل بندوقیں، دو پستول (جن میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک میگزین)، ایک 2 انچ کا مارٹر، چار اینٹی رائٹ (ہنگامہ آرائی روکنے والے) 38 ایم ایم کارتوس، پانچ راونڈ 7.62 ایم ایم کے کارتوس، ایک بی پی ویسٹ (بلٹ پروف جیکٹ)، ایک سبز بیلٹ اور دو بیگ شامل ہیں۔
وہیں ایک دوسری مہم میں اسی دن سیکورٹی فورسز نے اوکھرول ضلع کے لیٹان تھانہ کے تحت تھوئی ناگا گاوں میں تین بنکروں کو تباہ کر دیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ سیکورٹی فورسز مختلف اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم اور علاقے پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کی مہمات مسلسل چلا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہو رہے ہیں۔ اسی کڑی میں گزشتہ جمعہ کو قومی شاہراہ-37 پر ضروری سامان لے جانے والی 241 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام حساس مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور حساس راستوں پر سیکورٹی قافلہ فراہم کیا گیا ہے، تاکہ گاڑیوں کی آمد و رفت بغیر کسی رکاوٹ کے اور محفوظ طریقے سے ہو سکے۔
منی پور کے الگ الگ اضلاع میں، پہاڑوں اور وادیوں دونوں میں، کل 114 ناکے اور چیک پوائنٹ لگائے گئے تھے۔ تاہم، کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن