جموں و کشمیر میں آئیندہ چند دونوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
جموں, 28 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر صاف رہا وہیں محکمہ موسمیات سری نگر نے جموں و کشمیر میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کرتے ہوئے بارش اور برفباری کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔محکمہ
Weather file


جموں, 28 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر صاف رہا وہیں محکمہ موسمیات سری نگر نے جموں و کشمیر میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کرتے ہوئے بارش اور برفباری کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔محکمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق 28 سے 30 مارچ تک موسم عمومی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ اس دوران گرج چمک اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہوسکتی ہے، جبکہ یکم اور 2 اپریل کو جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔ 3 اور 4 اپریل کو بھی مختلف مقامات پر بارش یا برفباری کے امکانات ہیں، جبکہ 5 سے 7 اپریل تک موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شمالی اور وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی وارننگ دی ہے۔ حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔کسانوں کو 29 اور 30 مارچ کے دوران زرعی سرگرمیاں روکنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور سفر سے قبل حالات کا جائزہ لیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande