
بجنور، 26 مارچ (ہ س)۔اتر پردیش میں بجنور ضلع کے دھام پور تھانہ علاقے میں نندو-منکووا لنک روڈ پر بنی مبینہ غیر قانونی کالونی پر انتظامیہ نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے بلڈوزر کارروائی کی ۔ بغیر اجازت زرعی اراضی پر کالونی کاٹنے اور تعمیر کے معاملے میں محکمہ ریونیو اور ریگولیٹڈ ایریا کی مشترکہ ٹیم پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی کارروائی کی۔
دھام پور-نور پور روڈ پر انتھائی شیخ چوراہے کے قریب نیندڑو منکووا لنک روڈ کے قریب42 بیگھہ زرعی اراضی پر ایک کالونی غیر قانونی طور پر تیار کی جا رہی تھی ۔ انوج ملک نے اس زمین پر کالونی تیار کرنے کا کام شروع کیا۔ گاو¿ں والوں نے انتظامیہ سے اس غیر قانونی تعمیر کی شکایت کی۔
شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زرعی اراضی کا استعمال کرتے ہوئے کالونی بنائی جارہی ہے۔ شکایت کی تحقیقات میں غیر قانونی تعمیرات کی تصدیق ہوئی۔ اس کے بعد ایس ڈی ایم اسمرتی مشرا کے حکم پر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم اور بلڈوزر جائے وقوعہ پر پہنچے اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا۔ کارروائی کے دوران کالونی میں تعمیر کی گئی دیواریں، آر سی سی سڑکیں اور بجلی کے زمین دوز کردیے گئے۔
دریں اثنائ، ایس پی لیڈر انوج ملک نے انتظامیہ کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جگہ صحیح ہیں اور انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد سے نیندڑو میں ان کی کالونی کو مسلسل انہدامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد