رمضان المبارک انتظامیہ کمیٹی نے ایرانی سفارت خانہ میں سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی،26مارچ (ہ س )۔ رمضان المبارک انتظامیہ کمیٹی کے کنوینر مفتی محمد طاہر حسین اور چیئرمین شمیم احمد خان کی قیادت میں مختلف تنظیموں کے ایک وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی
رمضان المبارک انتظامیہ کمیٹی نے ایرانی سفارت خانہ میں سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی،26مارچ (ہ س )۔

رمضان المبارک انتظامیہ کمیٹی کے کنوینر مفتی محمد طاہر حسین اور چیئرمین شمیم احمد خان کی قیادت میں مختلف تنظیموں کے ایک وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی سے ملاقات کی اور ایک تعزیتی کتاب پر دستخط کیے جس میں سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای ایرانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مفتی محمد طاہر حسین نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز اٹھائے اور انسانیت کو بچانے کے لیے آگے آئے۔ کمیٹی کے چیئرمین شمیم احمد خان نے کہا کہ ایرانی اسکول پر حملہ جس میں تقریباً 180 لڑکیاں شہید ہوئیں، ظلم کے سوا کچھ نہیں۔ ہندوستان کے عوام ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑے رہے ہیں۔

اس موقع پر وفد کے تمام ارکان ایران کلچر ہاو¿س کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہندوستان میں ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی سے ملاقات کی اور ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande