اے ایم یو میں انٹرہال کھیل مقابلے اپریل میں منعقد ہوں گے
علی گڑھ, 26 مارچ (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے تعلیمی سیشن 2025-26 کے لئے انٹر ہال کھیلوں کے سلسلہ وار مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جن کے مطابق اپریل میں بیڈمنٹن، کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ انٹر ہال اور اوپن بیڈمنٹن چ
اے ایم یو میں انٹرہال کھیل مقابلے اپریل میں منعقد ہوں گے


علی گڑھ, 26 مارچ (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے تعلیمی سیشن 2025-26 کے لئے انٹر ہال کھیلوں کے سلسلہ وار مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جن کے مطابق اپریل میں بیڈمنٹن، کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

انٹر ہال اور اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ یکم اپریل سے 4 اپریل 2026 تک یونیورسٹی کے بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہوگی۔ بیڈمنٹن کلب کے کپتان محمد امان نے بتایا کہ تمام ہالز کے کپتانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ میچوں کے فکسچر کے سلسلہ میں 28 مارچ کو سہ پہر تین بجے بیڈمنٹن ہال میں یونیورسٹی گیمز کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کریں۔

انٹر ہال کرکٹ ٹورنامنٹ 3 اپریل سے 11 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کلب کے کپتان محمد سبطین کے مطابق فکسچر کی قرعہ اندازی 30 مارچ کو شام چار بجے ولنگٹن کرکٹ پویلین میں ہوگی، جس کے لیے تمام ہالز اور اسکولوں سے اپنے کپتان بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انٹر ہال ہاکی ٹورنامنٹ 6 اپریل سے یونیورسٹی کے ہاکی گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ یونیورسٹی ہاکی کلب کے صدر پروفیسر محمد مسعود عالم نے بتایا کہ فکسچر کی قرعہ اندازی 2 اپریل کو شام چار بجے یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے دفتر میں ہوگی، جس میں تمام ہالز اور اسکولوں کے کپتانوں کی شرکت متوقع ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande