
حیدرآباد ، 26 مارچ (ہ س) ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر چیئرپرسن کے عہدہ پر نامزد کیے جانے پر ڈاکٹر کویتا ریڈی کے اعزاز میں آج نظام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر تہنیتی تقریب سابق کارپوریٹر سینئر کانگریس کی قائد صابرعلی کی جانب سے منعقد کی گئی ان کی شال پوشی اور گلپوشی انجام دی گئی۔مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کارپوریٹر صابر علی نے ڈاکٹر کویتا ریڈی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہیش کمار گوڑ اور پی سدرشن ریڈی نے ایک قابل اور باصلاحیت ڈاکٹر کو اس اہم عہدہ پر فائز کیا ہے، جس سے کانگریس پارٹی کا وقار مزید بلند ہوگا۔ ڈاکٹر کویتا ریڈی تجربہ کار ڈاکٹر کے علاوہ سماجی کارکن بھی ہے۔ انہوں نے کئی مثالی کاموں کو انجام دیتے ہوئے نظام اباد کی عوام کی ہمیشہ تائید حاصل کی۔کویتا ریڈی کی نامزدگی پر صابر علی نے وزیراعلی ریونت ریڈی سے اظہار تشکر بھی کیا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق