حیدرآباد میں میں ملاوٹ شدہ آئس کریم کی تیاری کا ریکیٹ بے نقاب
حیدرآباد ، 26 مارچ (ہ س) ۔ حیدرآباد سٹی کمشنر ٹاسک فورس اور جی ایچ ایم سی کے فوڈ سیفٹی آفیسرس نے مشیرآباد پولیس اسٹیشن حدود کے باپوجی نگر میں واقع بلو بیلز آئس کریم” تیار کرنے والے مرکز پر مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر اچانک چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران
حیدرآباد میں میں ملاوٹ شدہ آئس کریم کی تیاری کا ریاکٹ بے نقاب


حیدرآباد ، 26 مارچ (ہ س) ۔ حیدرآباد سٹی کمشنر ٹاسک فورس اور جی ایچ ایم سی کے فوڈ سیفٹی آفیسرس نے مشیرآباد پولیس اسٹیشن حدود کے باپوجی نگر میں واقع بلو بیلز آئس کریم” تیار کرنے والے مرکز پر مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر اچانک چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے اشوک نامی شخص کو گرفتار کرلیا جو بغیر کسی قانونی لائسنس کے نہایت غیر صحت بخش ماحول میں ایکسپائرڈ خام مال کے ذریعے آئس کریم تیار کر رہا تھا۔تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم بغیر کسی سرکاری اجازت کے بڑے پیمانے پر ملاوٹ شدہ آئس کریم تیار کر کے ہول سیل اور ریٹیل صارفین کو معیاری پروڈکٹ کے نام پر فروخت کر رہا تھا اور غیر قانونی منافع کما رہا تھا۔ مزید یہ کہ آئس کریم کی تیاری میں ایکسپائرڈ رنگ اور فلیورس استعمال کیے جا رہے تھے جو صارفین کی صحت کےلیے خطرناک ہیں۔ پولیس نے یہ بھی پایا کہ تیاری کا مرکز اورخام مال ذخیرہ کرنے کی جگہ انتہائی گندی اور انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں حالت میں تھی۔ چھاپے کے دوران پولیس نے تقریباً 1,75,000 روپے مالیت کی 3,759 مختلف اقسام کی آئس کریم (تقریباً 1,252 لیٹر) ضبط کیں۔ جس میں 400 لیٹر ونیلا، 320 لیٹر بٹر اسکاچ، 120 لیٹر امریکن نٹس،

120 لیٹر اسٹرابیری،80 لیٹر ڈرائی فروٹ، 60 لیٹر مینگو، 20 لیٹر کریم اینڈ کوکیز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2,550 پیپسی آئس کریم پیکٹس، 1 لیٹر پیکنگ میں 38 لیٹر اسپیشل فلیور اور24 لیٹر اسٹرابیری، آدھا لیٹر پیکنگ میں 20 لیٹر اسپیشل فلیور اور 10 لیٹر اسٹرابیری، جبکہ 800 ملائی کلفی (50 ملی لیٹر، کل 40 لیٹر) بھی ضبط کی گئیں۔ پولیس نے مصنوعی فوڈ کلرس (180 گرام پیکٹس)، ٹونکن سنتهیٹک کلر، اور ایکسپائرڈ پائن ایپل، مینگو اور سیتافل فلیور بوتلیں بھی برآمد کیں۔ گرفتار ملزم اور ضبط شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مشیرآباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کرائم نمبر 118/2026 کے تحت بی این ایس کی دفعات 125 اور 318(4) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande