ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ ملر کا انتقال، ٹرمپ نے طنز کیا
واشنگٹن، 22 مارچ (ہ س)۔ امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ ملر کا 81 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی اور رازداری برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ تاہم، موت کی وجوہات کا انکشا
ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ ملر کا انتقال، ٹرمپ نے کسا طنز


واشنگٹن، 22 مارچ (ہ س)۔ امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ ملر کا 81 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی اور رازداری برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ تاہم، موت کی وجوہات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، ’’گہرے دکھ کے ساتھ ہم یہ شیئر کر رہے ہیں کہ باب کا کل رات انتقال ہو گیا۔ ہم اس مشکل وقت میں رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔‘‘

ملر کے انتقال پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ردعمل نے تنازعہ کھڑا کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے سخت تبصرہ کیا، جس سے سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔

ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ ملر کے انتقال پر امریکی صدر ٹرمپ نے ’ایکس‘ پوسٹ پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ’اچھا ہوا، مجھے خوشی ہے کہ وہ مر گئے۔ اب وہ بے گناہ لوگوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔‘

رابرٹ ملر امریکہ کے چھٹے ایف بی آئی ڈائریکٹر تھے۔ انہیں 04 ستمبر 2001 کو اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش نے اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ انہوں نے تقریباً 12 برسوں تک اس عہدے پر کام کیا اور 2013 میں سبکدوش ہوئے۔

ملر خاص طور پر اس تحقیقات کے لیے جانے جاتے ہیں، جس میں انہوں نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ مہم اور روس کے درمیان مبینہ تعلقات کی تحقیقات کی قیادت کی تھی۔ یہ تحقیقات قریب دو سال تک چلی اور امریکی سیاست میں وسیع بحث اور تنازعہ کا موضوع بنی رہی۔

ملر کا کیریئر جہاں ایک طرف قانون اور تحقیقاتی ایجنسیوں میں ان کے کردار کے لیے یاد کیا جائے گا، وہیں دوسری طرف ان کی قیادت میں ہونے والی تحقیقات اور اس پر سیاسی ردعمل بھی طویل عرصے تک زیرِ بحث رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande