نوادہ ایم ایل اے کے بیٹے کی سڑک حادثہ میں موت، ہنگامہ برپا
نوادہ، 20 مارچ (ہ س)۔ حکومت بہارکے سابق وزیر راج بلبھ پرساد یادو اور نوادہ جنتا دل یونائیٹڈ ایم ایل اے ویبھا دیوی کے بیٹے اکھلیش کمار کی جمعہ کے روز سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔اس واقعہ سے نوادہ ضلع میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ سابق ریاستی وزیر راج بلب
نوادہ  ایم ایل اے کے بیٹے کی سڑک حادثہ میں موت، ہنگامہ برپا


نوادہ، 20 مارچ (ہ س)۔ حکومت بہارکے سابق وزیر راج بلبھ پرساد یادو اور نوادہ جنتا دل یونائیٹڈ ایم ایل اے ویبھا دیوی کے بیٹے اکھلیش کمار کی جمعہ کے روز سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔اس واقعہ سے نوادہ ضلع میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔ سابق ریاستی وزیر راج بلبھ یادو نے بتایاکہ ان کے بیٹے اکھلیش یادو گھرکے قریب سے ہی تھار چلا کر بازار کے لئے نکلا تھا۔لیکن قریب میں ہی ایک تار کے درخت سے ٹکرہو گئی ۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا اور مقامی لوگوں نے اسپتال میں داخل کرایا ۔انہوں نے بتایاکہ باہری طور پر جسم پر کہیں بھی زخم کے نشان نہیں تھے۔ نوادہ اسپتال کے بعد انہیں پٹنہ کے میدانتا اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے موت کی وجہ زیادہ خون بہنے کی وجہ بتایا ۔ اگر اسے بروقت پٹنہ لے جایا جاتا تو شاید جان بچ سکتی تھی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande