ساونت خاندان سے وابستہ افراد سمیت سینکڑوں کارکن بی جے پی میں شامل
ممبئی ، 18 مارچ (ہ س) مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس وقت بڑی سیاسی تقویت ملی جب سابق وزیر تاناجی ساونت کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیکڑوں کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ دھننجے ساونت کی اہلیہ جیوتی ساونت سمیت متعدد کا
ساونت خاندان سے وابستہ افراد سمیت سینکڑوں کارکن بی جے پی میں شامل


ممبئی ، 18 مارچ (ہ س) مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس وقت بڑی سیاسی تقویت ملی جب سابق وزیر تاناجی ساونت کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیکڑوں کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ دھننجے ساونت کی اہلیہ جیوتی ساونت سمیت متعدد کارکنان نے ممبئی میں پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔

اس موقع پر ریاستی صدر رویندر چوہان نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی میں مناسب مقام اور ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں ہونے والی ترقی سے متاثر ہو کر لوگ بی جے پی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

رویندر چوہان کے مطابق “راشٹر فرسٹ” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کارکنان کی شمولیت سے پارٹی کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا اور مستقبل میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande