پولیس نے عوام سے فاروق عبداللہ پر حملے سے متعلق ویڈیوز، تصاویر اور دیگر شواہد فراہم کرنے کی اپیل کی۔
جموں, 18 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر پولیس نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے سلسلے میں عوام سے ویڈیوز، تصاویر اور دیگر شواہد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق گریٹر کیلاش، جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آئے فا
IGP JAMMU


جموں, 18 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر پولیس نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے سلسلے میں عوام سے ویڈیوز، تصاویر اور دیگر شواہد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق گریٹر کیلاش، جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آئے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ یہ واقعہ 11 مارچ کو رائل پارک بینکوئٹ ہال میں پیش آیا تھا۔رینج ہیڈکوارٹرز جموں-سانبہ-کٹھوعہ کی جانب سے جاری نوٹس میں ڈی آئی جی شیو کمار شرما نے تقریب میں موجود مہمانوں اور عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس واقعے سے متعلق کوئی ویڈیو، تصاویر یا معلومات موجود ہوں تو وہ تفتیشی ایجنسی کے ساتھ شیئر کریں۔انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے رابطہ نمبرات 9419150173، 9419131379 اور 9419186210 جاری کیے گئے ہیں۔ پولیس اسٹیشن گنگیال میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ڈی آئی جی کے مطابق عوامی تعاون سے ایس آئی ٹی کو اہم شواہد اکٹھا کرنے اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ادھر جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین توتی نے کیس کی سنگینی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس آئی ٹی کے قیام کے احکامات جاری کیے، جو ڈی آئی جی جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج کی نگرانی میں کام کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کی رات سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اس وقت بال بال بچ گئے جب ایک حملہ آور نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت ان پر پیچھے سے فائرنگ کی۔ ملزم کمل سنگھ کو موقع پر ہی قابو کرکے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے ایک ریوالور بھی برآمد کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande