
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی کے پالم میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جائے وقوعہ پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ لگنے سے کئی بچوں سمیت سات افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر لکھا کہ انہیں پالم میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی تباہ کن آگ کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ ضلع انتظامیہ، دہلی فائر ڈپارٹمنٹ اور دہلی پولیس بچاو¿ کاموں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کو صبح 7 بجے کے قریب پالم میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں واقع مکان سے آگ لگنے کی کال موصول ہوئی، جس کے بعد 30 فائر ٹینڈرز کے ساتھ بڑے پیمانے پر آگ بجھانے اور بچاو¿ آپریشن شروع کیا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی