بھدرواہ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
جموں, 18 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ کے بھالہ علاقے میں دریائے نیرو کے قریب بدھ کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا،جہاں ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کے شکار ہو گئی ۔جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت جبکہ ایک دیگر شدید زخمی ہو گیا۔سرک
Accident


جموں, 18 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ کے بھالہ علاقے میں دریائے نیرو کے قریب بدھ کے روز ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا،جہاں ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کے شکار ہو گئی ۔جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت جبکہ ایک دیگر شدید زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بھالہ پل سے ایک لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت رمیش کمار ولد کے طور پر ہوئی ہے، جو بھدرواہ کے علاقے سیری کا رہائشی ہے۔حادثے میں سندیپ کمار نامی ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر علاج و معالجہ کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande