بہار کے مظفر پور میں پولیس اور عوام کے درمیان خونی جھڑپ،گولی لگنے سے ایک گاؤں والے کی موت، تین پولیس اہلکار زخمی
مظفر پور، 18 مارچ (ہ س)۔بہار میں مظفر پور ضلع کے گائےگھاٹ تھانہ علاقہ واقع آسیہ گاؤں میں منگل کے روز دیر شب میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔پاسکو ایکٹ کے ایک ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی پولیس ٹیم اورمقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔اس تشدد میںگولی لگنے
بہار کے مظفر پور میں پولیس اور عوام کے درمیان خونی جھڑپ،گولی لگنے سے ایک گاؤں والے کی موت، تین پولیس اہلکار زخمی


بہار کے مظفر پور میں پولیس اور عوام کے درمیان خونی جھڑپ،گولی لگنے سے ایک گاؤں والے کی موت، تین پولیس اہلکار زخمی


مظفر پور، 18 مارچ (ہ س)۔بہار میں مظفر پور ضلع کے گائےگھاٹ تھانہ علاقہ واقع آسیہ گاؤں میں منگل کے روز دیر شب میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔پاسکو ایکٹ کے ایک ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی پولیس ٹیم اورمقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔اس تشدد میںگولی لگنے سے ایک مقامی شخص کی موت ہوگئی ،جبکہ تھانہ انچارج سمیت تین پولیس اہلکار شدید طور سے زخمی ہوگئےہیں۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکسو عدالت نے حال ہی میں ایک نابالغ لڑکی سے جڑے ایک معاملے میں ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کی تعمیل میں گائےگھاٹ پولیس کی ٹیم چھاپہ ماری کرنے کے لیے آسیہ گاؤں پہنچی۔ پولیس نے جیسے ہی ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، گاؤں والے مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرنے لگے۔ جھڑپ یہاں تک بڑھ گیا کہ گاؤں والوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

مظفر پور کے ایس ایس پی کانتیش کمار مشرا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عدالت کے حکم پر چھاپہ ماری کرنے گئی تھی لیکن ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ ہجوم نے پولیس کی دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس حملے میں گائےگھاٹتھانہ انچارج اور دو دیگر اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے دوران بچاؤمیںہوائی فائرنگ کی بھی بات سامنے آئی ہے۔ ایس کے مطابق گاؤں والوں کی طرف سے بھی فائرنگ کی گئی ، جس میں ایک مقامی شخص جگت ویر رائے (60)کو گولی لگی اور اس کی موت ہو گئی۔

واقعے کے بعد آسیہ گاؤں اور گردونواح میں ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ڈی ایس پی ایسٹ بھاری پولیس فورس اور کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پرکیمپ کر رہی ہے۔ فی الحال پولیس پورے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کر رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمین کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ گاؤں میں اس وقت خاموشی ہے، پولیس علاقے کے ایک ایک انچ کی نگرانی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande