عدلیہ معراج ملک کے معاملے میں انصاف کرے گی۔نائب وزیر اعلیٰ
جموں, 18 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے بدھ کے روز امید ظاہر کی ہے کہ عدلیہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے قید ایم ایل اے معراج ملک کے معاملے میں بھی ویسا ہی انصاف فراہم کرے گی جیسا کہ سونم وانگچک کے کیس میں کیا گیا۔ عام
DY CM


جموں, 18 مارچ (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے بدھ کے روز امید ظاہر کی ہے کہ عدلیہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے قید ایم ایل اے معراج ملک کے معاملے میں بھی ویسا ہی انصاف فراہم کرے گی جیسا کہ سونم وانگچک کے کیس میں کیا گیا۔ عام آدمی پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر معراج ملک کو 8 ستمبر 2025 کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مبینہ طور پر امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں کٹھوعہ جیل منتقل کیا گیا۔کولگام ضلع میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدلیہ معراج ملک کے معاملے میں بھی انصاف کرے گی جیسا کہ اس نے سونم وانگچک کے کیس میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت شروع سے ہی ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی حراست کے خلاف رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ پر فخر کرتے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے چودھری نے کہا کہ دنیا کو بچانے کے لیے عالمی رہنماؤں کو جنگوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ یہ تنازعہ صرف ایک خطے تک محدود نہیں، کئی ممالک ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ ماضی میں اٹل بہاری واجپائی جیسے رہنماؤں نے امن کی بات کی، اور ہمارے صدر فاروق عبداللہ بھی کہتے ہیں کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں۔ عالمی رہنماؤں کو جنگیں روکنی ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande